by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بیرونی سرمایہ کاری 750 فیصد بڑھی، اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری ساڑھے 700 فیصد بڑھی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تین مہینوں میں ملک میں تین ارب 65 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ 

تین مہینوں میں نجی شعبے 44 فیصد زائد 69 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ سرکاری شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم دو ارب 89 کروڑ ڈالر رہا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں نے ستمبر میں 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ میں سرمایہ کاری کی ہے۔



PNP

Comments are closed.