کراچی (پی این پی) محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ انجم نذیر ضیغم نے کراچی میں آنے والی سردیوں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ انجم نذیر ضیغم کی جانب سے کراچی کے موسم، جاری شدید گرمی کی لہر اور آنے والی سردیوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی سامنے آئی۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ اکتوبر کراچی میں سال کا دوسرا گرم ترین مہینہ ہوتا ہے تاہم شہر میں گرمی کی شدت مزید 8 سے 9 روز برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
انجم نذیر ضیغم کا کہنا تھا کہ کراچی میں رات کے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، شہر میں سردی کا آغاز عموماً 15 دسمبر سے ہوتا ہے، جبکہ جنوری کے ابتدائی 10 روز سرد ترین دن ہوتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.