by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کی سرگرمیاں محدود رہیں جہاں 100 انڈیکس 233 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 419 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس ساڑھے سات سو پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ وار چھٹی پر جانے سے قبل کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔

حصص بازار میں آج شیئرز کی خرید و فروخت کاروباری ہفتے میں کم ترین 30 کروڑ شیئرز رہی جس کی مالیت 18 ارب 67 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپلائزیشن 4 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 479 ارب روپے ہوگئی ہے۔



PNP

Comments are closed.