کراچی (پی این پی) گلشن حدید میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے کیس میں میاں، بیوی اور 3 بچوں کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید کی نجی سوسائٹی میں ایک ہی گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے المناک واقعے میں میاں، بیوی اور 3 بچوں کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں بتایا کہ شاہزیب اور اس کی اہلیہ صبا کی موت گولی لگنے سے ہوئی، جبکہ بچوں (شمائلہ، ایزل اور آریہ) کی موت کی حتمی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متوفیہ شمائلہ کے بازوؤں پر پرانے زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، جبکہ شاہزیب اور اس کی اہلیہ کے جسم کے مختلف حصوں پر ٹیٹو بنے ہوئے تھے۔
رپورٹ میں کہنا تھا کہ تمام 5 افراد کی ہلاکتیں 12 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے 13 اکتوبر کی صبح گلشن حدید کی نجی سوسائٹی میں واقع گھر سے ان تمام افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جس پر پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
PNP
Comments are closed.