راجپال یادیو نے اپنی اہلیہ کو ’خاندان کا ہیرا‘ قرار دے دیا
بالی ووڈ کے مشہور اداکار راجپال یادو نے اپنی اہلیہ رادھا کو اپنے ’خاندان کا ہیرا‘ قرار دیا ہے۔
55 سالہ راجپال یادیو نے اپنی اہلیہ رادھا کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر نہایت جذباتی اور محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔
بھول بھلیاں سمیت کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے راجپال یادیو نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصویر بھی شیئر کی اور اپنا جیوں ساتھی ہونے پر خوش قسمتی کا اظہار کیا۔
اداکار نے اعتراف کیا کہ زندگی کی تمام تر مشکلات، اتار چڑھاؤ اور سخت حالات کے باوجود ان کی اہلیہ نے ایک مضبوط چٹان کی طرح ان کا ساتھ دیا اور کبھی صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔
انہوں نے رادھا کی قربانیوں سے متعلق کہا کہ بیوی نے ہمیشہ اپنی خواہشات پر خاندان کی خوشیوں کو ترجیح دی اور بچوں کی بہترین تربیت کی۔
راجپال یادیو نے اس موقع پر اپنی بیوی کا تاحیات شکرگزار رہنے کا عزم ظاہر کیا، رادھا اُن کی دوسری اہلیہ ہیں، پہلی بیوی کا انتقال بچے کی پیدائش کے وقت ہوگیا تھا۔
PNP
Comments are closed.