by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی ایئرپورٹ پر ممنوعہ غیر ملکی ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

کراچی(پی این پی) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ غیر ملکی ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور مسقط سے آنے والی خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایئرپورٹ کے آمد کے حصے میں خاتون مسافر کے دو بڑے سفری بیگوں اور دستی بیگ کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران فیورولین 100 ملی گرام کی 50 ہزار 340 گولیاں برآمد ہوئیں۔ ضبط شدہ ادویات کی تخمینہ مالیت 80 لاکھ 54 ہزار 400 روپے بتائی گئی ہے۔اسسٹنٹ کلکٹر خضر فیض کے مطابق مذکورہ ادویات کی درآمد کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی تصدیق لازمی ہے،

جبکہ مطلوبہ سرٹیفکیشن کے بغیر ان کی درآمد پر پابندی ہے۔ کسٹمز حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ادویات ضبط کرکے خاتون مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔حکام نے کہاکہ گرفتار خاتون دیگر ایئرپورٹ کلکٹریٹس میں درج مختلف مقدمات میں بھی نامزد ہیں۔

PNP

Comments are closed.