مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔
ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر میڈیا گفتگو کے دوران پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔
نواز شریف نے کہا کہ جو بھی دہشت گردی کر رہے ہیں، انہیں چھوڑنا نہیں چاہیے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات اور گوادر میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ پاک فوج کے میجر وجاہت وحید شہید ہو گئے۔
جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر وجاہت وحید کی عمر 34 سال اور تعلق لاہور سے تھا۔
PNP
Comments are closed.