by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سائٹ ایریا میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

 کراچی ( پی این پی ) فائر بریگیڈ نے سائٹ ایریا میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد قابو پالیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا کہ  آگ پر 12 سے زائد فائر ٹینڈر، 3 اسنارکلز اور 2 واٹر باؤزر کی مدد سے قابو پایا تاہم کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ فیکڑی میں پلاسٹک کے رول اور پلاسٹک دانہ کے باعث آگ میں شدت تھی۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق فائر بریگیڈ حکام نے دوپہر 1 بج کر 40 منٹ لگنے والی آگ سے فوری طور پر فیکیٹری کے عملے کو نکال لیا گیا تھا جبکہ آگ تیسرے درجے کی قرار دی گئی۔آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی تھی، جس نے تیسری منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، فیکٹری کی بالائی منزل کی دیواریں گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا، جن میں دراڑیں پڑ گئی تھیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری کے ایک حصے میں 10 روز قبل بھی آگ لگی تھی، بالائی منزل پر لکڑی، دھاگہ، گارمنٹس، فوم پلاسٹک اور دیگر سامان موجود ہے۔ متاثرہ فیکڑی میں پلاسٹک دانہ بڑی مقدار میں موجود ہے، پلاسٹک دانہ آگ کی شدت کا باعث بن رہا تھا، آگ پرقابو پانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال کیا گیا۔



PNP

Comments are closed.