by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد،غیرملکی شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار ملوث نکلے

اسلام آباد (پی این پی)غیرملکی شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار ملوث نکلے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی شہری کے گھر میں 20 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار کرلیے گئے۔ لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق چاروں گرفتار اہلکار مختلف زونز میں تعینات تھے، ایچ ایس او نے سی سی ٹی وی کی مدد سے چاروں اہلکاروں کو گرفتار کیا،گرفتار پولیس اہلکاروں سے20 لاکھ ریکورکرلیے گئے، تھانہ کوہسار کی حدود میں ڈکیتی گذشتہ روز ہوئی تھی۔

PNP

Comments are closed.