by Rao Imran Suleman
Rao Nama

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے ، فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

علاقے میں ایک مسلح شخص کو نشانہ بنایا ، مزید تفصیلات نہیں بتائیں ، اسرائیلی فوج

October 20, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

غزہ : اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 17 سالہ لڑکے سمیت کم از کم 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

طبی عملے کے مطابق غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ پر فضائی حملے میں اکرم یاسین اور ان کی اہلیہ دینا ابو بکر شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ انھوں نے علاقے میں ایک مسلح شخص کو نشانہ بنایا تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں قیزان النجار محلے کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے ایک 17 سالہ لڑکا شہید ہوا، جبکہ غزہ شہر کے مشرقی علاقے الزیتون میں بھی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوا۔

شہید ہونے والے ایک شخص کے بھائی محمود یاسین نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود جنگ جاری ہے، ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے اور گولہ باری بھی نہیں رکی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ ہتھیار جمع کر رہی ہے اور حملے کر رہی ہے۔ حماس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔

غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں اور فائرنگ میں کم از کم 1,500 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسی عرصے میں غزہ میں مسلح افراد کے حملوں میں اس کے4 فوجی ہلاک ہوئے ہیں

PNP

Comments are closed.