ڈاؤ یونیورسٹی کراچی کے 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ 5 ہزار 350 میں سے 3 ہزار 4 سو ملازمین کی تعلیمی ڈگریوں کی ایچ ای سی سے تصدیق نہیں کراسکی۔
اعلامیہ کے مطابق پی اے سی نے 27 ملازمین سے تمام تنخواہیں وصول کرنے کا حکم جاری کیا۔
اعلامیہ کے مطابق تمام سرکاری یونیورسٹیز سے اکیڈمک اسٹاف و ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
ڈائریکٹر فنانس ڈاؤ کے مطابق 5 ہزار 350 میں سے 1945 ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی گئی ہے۔
ڈائریکٹر فنانس ڈاؤ نے بریفنگ میں بتایا کہ 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی ہیں، ڈگریاں جعلی ثابت ہونے پر ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.