by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر

فائل فوٹو۔

سردیوں میں لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے وزیر اعظم کو گیس کی کھپت پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ایل این جی کارگوز خریداری کا ہدف نومبر سے فروری تک ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق ایل این جی کے حصول کے لیے قطر سے سستی ایل این جی درآمد کو ترجیح دی جائے گی، قطر سے ایل این جی سپلائی نہ کھلنے کی صورت میں اسپاٹ کارگوز خریدے جائیں گے۔ اسپاٹ ایل این جی خریداری میں 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو آخری حد ہو سکتی ہے۔ 

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سوئی ناردرن اور سدرن کو مجموعی مقامی گیس دستیابی ایک ارب 40 کروڑ مکعب فٹ ہے، سردیوں میں صرف پنجاب کی گیس ضرورت ایک ارب مکعب تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سردیوں میں مقامی گیس دستیابی گھریلو ضروریات کے لیے بھی ناکافی ہوگی۔



PNP

Comments are closed.