بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کا کیس، سیکریٹری داخلہ پنجاب و جیل سپرنٹنڈنٹ 28 اکتوبر کو طلب
لاہور ہائی کورٹ نے بانئ پاکستان تحریکِ انصاف کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو 28 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بانئ پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کے نظر بندی کے احکامات 19 اور 20 اکتوبر کو ختم ہو چکے ہیں۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو فریق کیوں نہیں بنایا گیا؟
وکیل نے جواب دیا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نظر بندی کا نوٹیفکیشن ختم ہو چکا ہے، اس لیے انہیں فریق نہیں بنایا گیا۔
اس موقع پر عظمیٰ خان کے شوہر احد خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھی طلب کیا جائے۔
جسٹس عبہر گل نے ریمارکس دیے کہ جب ڈپٹی کمشنر کو فریق ہی نہیں بنایا گیا تو انہیں کیسے طلب کیا جا سکتا ہے؟
PNP
Comments are closed.