by Rao Imran Suleman
Rao Nama

منشیات برآمدگی کیس میں انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست دائر

کراچی(پی این پی)منشیات برآمدگی کیس میں انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر سمیت 3 گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے، جبکہ وکیلِ صفائی نے گواہان کے بیانات پر جرح کیلئے مہلت طلب کی۔عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب 2 مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمہ کو مقدمات سے بری کیا جائے۔عدالتی کارروائی کے مطابق ملزمہ انمول پنکی 22 میں سے 5 مقدمات میں بری ہو چکی ہے۔
 



PNP

Comments are closed.