by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صوبہ ہزارہ سے متعلق بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے: سردار محمد یوسف

فوٹو: ایکس 

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا  کہنا ہے کہ صوبہ ہزارہ سے متعلق بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے،  کسی جماعت نے صوبہ ہزارہ کے قیام کی مخالفت نہیں کی۔

کراچی میں ہزارہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے 3 بار صوبہ ہزارہ کے حق میں قراردادیں منظور کروائی گئیں، سیاسی وابستگیاں الگ ہو سکتی ہیں مگر صوبہ ہزارہ کے معاملے پر سب متحد رہیں گے،  پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ضروری ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ صوبہ ہزارہ عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے،  کراچی میں مقیم ہزارہ کے عوام نے صوبہ ہزارہ کی جدوجہد کی حمایت ثابت کی، 25 کروڑ آبادی کے لیے مزید انتظامی صوبوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک کے لیے تمام جماعتوں کی نمائندگی پر مشتمل سپریم کونسل قائم کی، صوبہ ہزارہ کے مطالبے کو ملک بھر میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔



PNP

Comments are closed.