ایران سے معاہدہ یا ہمیشہ کیلیے ختم کردوں ، کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا ہوگا ، ٹرمپ
فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ ایران سے معاہدہ کیا جائے یا اسے ہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کے حوالے سے کوئی بڑی پیشرفت نہیں کر رہا اور اس کی بیشتر جوہری تنصیبات تباہ کردی گئی ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا پِک ایکس ماؤنٹین میں سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ایران میں جبل الفاس کے مقام پر کیا ہو رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بدترین قرار دیا۔
آبنائے ہرمز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے اور جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب آبنائے ہرمز سے زیادہ کاروبار ہو رہا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی۔
PNP
Comments are closed.