by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کا معاشی اور عدالتی نظام مکمل تباہ ہو چکا: راجہ ناصر عباس

 اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس—فائل فوٹو

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ ایک اہم وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کا نظام منہدم ہو چکا ہے، معاشی اور عدالتی نظام مکمل تباہ ہو چکا۔

راجہ ناصر عباس نے اپوزیشن قائدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کا انداز ایسا ہے کہ انسان حیران ہوتا ہے، ٹیکس اور عوام کے پیسوں سے جہاز استعمال کرنا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ پمز میں پیش آنے والا واقعہ بھی ملک میں خرابیوں کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو رہائی کے حکم کے باوجود گرفتار کیا گیا، ایمان مزاری کے گلے میں ہار ڈالنا چاہیے کہ وہ آواز بلند کرتی ہیں۔

راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ آپ صوبے بنانے کا نیا قدم اٹھا رہے ہیں، آپ پر کوئی اعتماد نہیں کرتا۔

دوسری جانب پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ طاقت ور وزیر کہتے ہیں کہ 10 سال بھی لگے رہیں تو بہتری نہیں آئے گی، پاکستان میں متوسط طبقہ مکمل تباہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بنیاد سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع ہوتے ہیں، جتنی جلدی ممکن ہو، موجودہ حکومت کو گھر بھیجا جانا چاہیے۔



PNP

Comments are closed.