by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فلپائنی عدالت نے نائب صدروارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

فلپائن کی کوئزون سٹی ریجنل ٹرائل کورٹ نے نائب صدر سارا ڈوٹرٹے کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

عدالت نے تین الزامات سے متعلق مقدمے میں دستیاب شواہد کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے کارروائی آگے بڑھانے کے لیے ممکنہ وجہ بھی تسلیم کرلی۔

یہ مقدمہ سارا ڈوٹرٹے کے 2024 میں دیے گئے ان بیانات سے متعلق ہے، جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر انہیں قتل کیا گیا تو انہوں نے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر، خاتونِ اول اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو قتل کرنے کے لیے ایک شخص سے رابطہ کیا ہوا ہے۔

عدالت نے ہر الزام کے تحت 120 ہزار فلپائن پیسو کی ضمانت مقرر کی ہے، یوں تینوں مقدمات کے لیے مجموعی ضمانتی رقم 360 ہزار پیسو بنتی ہے۔

سارا ڈوٹرٹے کے وکیل کے مطابق نائب صدر قانونی کارروائی سے بچنے کی کوشش نہیں کریں گی بلکہ دستیاب قانونی راستہ اختیار کریں گی۔ ان کی قانونی ٹیم نے ضمانت کی رقم جلد جمع کرانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

سارا ڈوٹرٹے کو اس وقت سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کا بھی سامنا ہے، جس کے باعث یہ معاملہ فلپائن کی سیاست میں خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

PNP

Comments are closed.