by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پچ کو قصور وار نہیں ٹھہرائیں گے: بیٹنگ کوچ پاکستان ٹیم

بابر کا رنز نہ کرنا پریشان کن نہیں ہے، مائیک اسمتھ – فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیک اسمتھ نے کہا ہے کہ پچ کو قصور وار نہیں ٹھہرائیں گے، پچ کو اس طرح نہیں دیکھا جس طرح دیکھنا چاہیے تھا۔

لاہور میں سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک اسمتھ کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ ہمیں اپنے اوپر یقین ہے کہ کسی بھی صورتحال میں جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹرز کے ساتھ بات کریں گے کہ کیسے بہتری لائی جائے۔ فخر زمان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ہمیں امید ہے کہ فائنل میں وہ رنز کریں گے۔

مائیک اسمتھ کا کہنا تھا کہ ہم نے اتنے رنز نہیں کیے مگر ہمارا لوئر مڈل آرڈر اچھا پرفارم کر رہا ہے۔

انہوں نے فائنل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں جو ٹیم پریشر میں اچھی کرکٹ کھیلے گی وہی جیتے گی۔ 

تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی فارم سے متعلق مائیک اسمتھ کا کہنا تھا کہ بابر کا رنز نہ کرنا پریشان کن نہیں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ رنز کریں گے تو وہ بہت کمال کا ہوگا۔



PNP

Comments are closed.