دبئی : ورلڈ ٹینس لیگ (ڈبلیو ٹی ایل) نے اپنے تیسرے سیزن سے قبل پریمیم برطانوی پرفارمنس اور اسپورٹس ویئر برانڈ ایکس آر ٹی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعاون کھلاڑیوں کارکردگی اور اسپورٹس فیشن میں ہم آہنگی کا وعدہ کرکے کھلاڑیوں اور شائقین کے لئے یکساں تجربے کو بہتر بناتا ہے۔ورلڈ ٹینس لیگ سیزن 3 اتحاد ایرینا میں19 سے 22 دسمبر 2024 تک کھیلا جائے گا۔ٹینس اسٹارز ایگا سویٹیک (خواتین کی عالمی نمبر ایک)، ایلینا ریباکینا (خواتین کی عالمی نمبر 5)، ڈینیل میدویدیف (مردوں کی عالمی نمبر 5)، آندرے روبلوف (مردوں کی عالمی نمبر 7) اور ٹیلر فرٹز (مردوں کی عالمی نمبر 6) ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ ایکس آر ٹی کے ساتھ شراکت داری ڈبلیو ٹی ایل اور برانڈ دونوں کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس تعاون سے امید ہے کہ کھلاڑیوں کو کورٹ میں اور باہر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔ ایکس آر ٹی کے بلال ولی نے کہا کہ انہیں ڈبلیو ٹی ایل کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خوشی ہے یہ ایک ایسی لیگ جو بہترین کارکردگی اور اختراع کے لئے ہمارے عزم کا اشتراک کرتی ہے۔
Trending
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا