by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حارث رؤف کو 20 فیصد، انگلینڈ کی ٹیم کو 15 فیصد جرمانہ

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر انگلینڈ کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم پر بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، انگلینڈ نے مقررہ وقت میں 3 اوورز کم کرائے تھے۔

حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

تین ملکی سیریز میں اتوار کو انگلینڈ کے خلاف میچ کے 46 ویں اوور میں نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر کھڑے حارث رؤف نے وائیڈ بال کی اپیل کی اور پھر انگلینڈ کے کھلاڑی ول جیکس کے ساتھ بحث کی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق حارث رؤف نے اپنا بیٹ اٹھایا اور امپائر کی وارننگ کے باوجود بحث کو جاری رکھا اور امپائر کو پیچھے کرتے ہوئے ول جیکس کی طرف بڑھے۔

حارث رؤف کو جرمانے کے علاوہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس مجموعی طور پر 5 ہو گئے ہیں۔



PNP

Comments are closed.