چین کےوزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے لندن میں برطانوی وزیر برائے بزنس اینڈ ٹریڈ رینالڈز سے ملاقات کی اور فریقین نے چین برطانیہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر کھل کر اور عملی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد، چین برطانیہ مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیشن کا 14 واں اجلاس جلد از جلد منعقد کرنے اور مختلف اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
وانگ وین تھاؤ نے کہا کہ چین اور برطانیہ اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں اور انہیں مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنےکے ساتھ پائیداری، ڈیجیٹل اور گرین ڈیولپمنٹ اور مالیات جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔ چین اپنے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو مزید وسعت دے گا اور برطانوی کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین اور برطانیہ کو عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزیت پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کی مضبوطی سے حمایت کرنی چاہئے۔
رینالڈز نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون اور چین کی بڑی مارکیٹ کو اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تجارت، خاص طور پر سروس ٹریڈ تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، اور برطانیہ میں سرمایہ کاری کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ برطانیہ آزاد تجارت اور کھلی منڈیوں کو برقرار رکھنے، کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔