by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نہرِ خیام پر کنکریٹ کی چھت ڈالنے کی سٹی کونسل سے منظوری نہیں لی گئی: منعم ظفر

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ نہرِ خیام پر کنکریٹ کی چھت ڈالنے کی سٹی کونسل سے منظوری نہیں لی گئی، نہر پر تعمیرات کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نہرِ خیام پر ہونے والے کام کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ پوری نہر کو چائنہ کٹنگ کے حوالے کیا جا رہا ہے جبکہ سیوریج کا پانی سمندر میں جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے نالوں پر قبضہ کرایا جاتا ہے پھر اسے ختم کرایا جا تا ہے۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا ہے کہ نہرِ خیام پر کنکریٹ کی چھت ڈالنے کی سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے ماحولیاتی منظوری بھی نہیں لی گئی۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ 1980ء کے ماسٹر پلان میں نہرِ خیام کی چوڑائی 180 فٹ اور لمبائی 1 کلو میٹر تھی۔



PNP

Comments are closed.