by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نومبر کیلئے ایل پی جی 14 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگی

—فائل فوٹو

نومبر کے لیے ایل پی جی 14 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی، اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 173 روپے 86 پیسے مہنگا ہو گیا۔

ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3470 روپے 9 پیسے مقرر کر دی گئی۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو گرام قیمت 294 روپے مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے دگنی میں فروخت ہو رہی ہے۔



PNP

Comments are closed.