محسن نقوی کی فائنل جیتنے پر ٹیم اور فخر زمان کی تعریف
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر قومی ٹیم اور فخر زمان کی تعریف کی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں محسن نقوی نے ویلڈن گرین شرٹس اور ویلڈن فخر زمان کہا اور ٹیم کو فائنل جیتنے پر مبارک باد دی۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ فائنل میچ میں پاکستانی پلئیرز نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرکے جیت اپنے نام کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی اننگز میں فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ نے فتح دلانے والی باریاں کھیلی اور فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹرز نے بہترین ٹیم ورک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ کھیلنے سے کامیابی ملتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہترین نظم و ضبط اور کمال مہارت کا مظاہرہ کیا ہے، یہ کامیابی پلئیرز اور مینجمنٹ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔
PNP
Comments are closed.