کراچی ( پی این پی ) معروف اینکر پرسن اور پاکستان عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کی کراچی کی سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے پیکا ایکٹ (سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف مواد) کے تحت درج مقدمے میں ان کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل ان کی ضمانت مسترد ہو چکی تھی، تاہم قانونی جدوجہد کے بعد عدالت نے ان کی رہائی کا پروانہ جاری کیا۔
رہائی کے فوری بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ان کے مداحوں اور اہلخانہ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کی سینٹرل جیل سے روانگی کے وقت معروف اینکر پرسن وسیم بادامی گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے اور اقرار الحسن انکے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے ۔ اس موقع پر صحافیوں اور مداحوں نے اقرار الحسن کو رہائی پر مبارکباد دی اور ان سے سوالات کرنے کی کوشش کی جس کے جواب میں اقرار الحسن نے کہا کہ وہ جلد سب سے بات کریں گے ۔
PNP
Comments are closed.