مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی اینکر سے شادی کرلی
سرینگر (پی این پی)مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی عمرعبداللہ نے معروف بھارتی صحافی اور این ڈی ٹی وی کی سابقہ اینکر نِدھی رازدان سے شادی کرلی۔
عمر عبداللہ نے اپنے ایکس اکائونٹ پر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوا۔ اس پوسٹ میں انہوں نے نِدھی رازدان کو بھی ٹیگ کیا اور ساتھ انگوٹھی کا ایموجی بھی لگایا۔ نِدھی رازدان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر یہی تصاویر شیئر کیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کو عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ عمر عبداللہ کی پہلی شادی 1994 میں پائل ناتھ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بیٹے ظاہر اور ضمیر ہیںتاہم 2009 سے دونوں میاں بیوی الگ الگ رہنے لگے تھے۔عمر عبداللہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم جب کہ پائل ناتھ اور دونوں بیٹے نئی دہلی میں رہتے تھے۔کئی سال تک جاری رہنے والی قانونی جدوجہد کے بعد رواں سال جولائی کے آخر میں سپریم کورٹ نے دونوں کو طلاق کی اجازت دی تھی۔
PNP
Comments are closed.