روڈ کے درمیان بجلی کھمبوں کی منتقلی سے متعلق پیسکو کی وضاحت
پشاور کے دلہ ذاک روڈ کے درمیان بجلی کے کھمبے حادثات کا سبب بننے لگے، شہریوں نے سڑک سے کھمبے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ واپڈا حکام کو روڈ کے درمیان سے بجلی کے کھمبے ہٹانے کا کہیں گے۔
اس معاملے پر پیسکو نے وضاحتی بیان جاری کیا اور بتایا کہ دلہ زاک روڈ پر بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کا کام جاری ہے۔ اس اقدام کےلیے متعلقہ ادارے نے رقم اور ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنا ہوتا ہے۔
پیسکو حکام کے مطابق کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو رقم کی ادائیگی کے لیے خط لکھا تھا، ہمیں ستمبر 2026ء میں رقم موصول ہوئی، جس کے فوراً بعد کام شروع کردیا تھا۔
پیسکو حکام کے مطابق دلہ زاک روڈ کے 3 سیکشن میں سے ایک پر بجلی کے کھمبے محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے ہیں جبکہ 2 سیکشن پر اسی ہفتے میں کام مکمل کرلیا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.