by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سرجانی ٹاؤن میں گھر سے لاش برآمد

کراچی ( پی این پی )  کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ 

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس حکام کے مطابق گھر سے ملنے والی لاش 10 سے 12 روز پرانی ہے۔ لاش کی شناخت اظہر ولد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

متوفی اہلخانہ سے جھگڑے کے بعد سے گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا۔ 

 لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔ 



PNP

Comments are closed.