کراچی(پی این پی)ماڑی پور مچھر کالونی میں حضرت بلال مسجد کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے بچی جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچی کی شناخت 3 سالہ کلثوم دختر ولی رحمان کے نام سے کی گئی، زخمی بچوں میں 5 سالہ عبید ولد ولی رحمان اور 10 سالہ صادقہ دختر ولی رحمان کے نام سے کی گئی۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمی بچے آپس میں سگے بہن بھائی بتاتے جاتے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطاق حادثے میں جاں بحق بچی اور زخمی بچوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
PNP
Comments are closed.