by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے سے ہلاکتیں 30 تک پہنچ گئیں

جاپان میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

جاپانی وزیرِ اعظم نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق ایک تباہ شدہ شاپنگ مال کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے 10 افراد کو زندہ بھی نکال لیا ہے۔

زلزلے کے باعث متعدد گھروں، پلوں اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ کئی علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

حکام کے مطابق ہزاروں شہری اب بھی بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

PNP

Comments are closed.