کراچی(پی این پی) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں، گیسٹ ہاؤس کس کی ملکیت ہے؟ اہم دستاویزات سامنے آگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ویری فکیشن میں موجود کرایہ نامہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق گیسٹ ہاؤس لیاقت نامی شخص کے نام پر ہے، مکان نمبر C-349، گلستانِ جوہر طاہرہ سلطانہ نامی خاتون کی ملکیت ہے۔مکان مالک خاتون اور گیسٹ ہاؤس چلانے والے لیاقت کے درمیان ہونے والا معاہدہ بھی پولیس سافٹ ویئر ٹریکس میں موجود ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ہر کرایہ دار اپنے متعلقہ تھانے میں ٹریکس سسٹم کے ذریعے اندراج کرانے کا پابند ہوتا ہے، کرایہ نامے پر دو گواہوں کے نام بھی درج ہیں، جن میں جام علی اور عاصم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ گیسٹ ہاؤس وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے بیٹے کی ملکیت ہے، اس دعوے پر شرجیل میمن اور ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا پیجز کے خلاف این سی سی آئی اے میں درخواست دائر کردی ہے۔
PNP
Comments are closed.