by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شہید علی خامنہ ای مشہد میں روضہ امام رضا کے قریب سپرد خاک

تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد شریک ہوئے۔

0

مشہد: آیت اللہ علی خامنہ ای امام رضاؑ کے روضہ مبارک کے احاطے میں سپردِ خاک

مشہد (ویب ڈیسک): ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جمعہ کے روز مشہد میں حضرت امام علی رضاؑ کے روضہ مبارک کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ ان کے بڑے صاحبزادے آیت اللہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی، جس میں اعلیٰ حکومتی، مذہبی اور عسکری شخصیات سمیت لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر سوگواروں کا غیرمعمولی ہجوم امڈ آیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں چھ روز تک جاری رہنے والی جنازہ اور تعزیتی تقریبات میں مجموعی طور پر تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد شریک ہوئے۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق آج حرم حضرت معصومہ میں تعزیتی اجتماع منعقد ہوگا، جس میں نمازِ مغرب و عشاء کے بعد آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی شرکت متوقع ہے۔

اس سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو نجف اور کربلا لے جایا گیا، جہاں حضرت امام علیؑ، حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے مزارات پر حاضری، نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات منعقد کی گئیں۔ بعد ازاں خصوصی طیارے کے ذریعے جسدِ خاکی مشہد منتقل کیا گیا، جہاں ایرانی فضائیہ نے حفاظتی حصار میں طیارے کو مشہد ایئرپورٹ تک پہنچایا۔ بعد ازاں سرکاری اعزاز کے ساتھ انہیں حضرت امام علی رضاؑ کے روضہ مبارک کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.