by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھیک کے کم پیسے لانے پر 10 سالہ بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا درندہ صف چچا گرفتار

فیصل آباد(پی این پی) بھیک مانگ کر کم پیسے لانے پر 10 سالہ بھتیجی نشاء پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے درندہ صفت چچا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عامر مشتاق نے اپنی بیوی سونیا کے ساتھ مل کر بچی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔ واقعے کی وجہ بھیک مانگ کر کم پیسے لانے پر ہونے والی رنجش بتائی گئی ہے۔سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر سعید سیال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ایس ایچ او صدر تاندلیانوالہ سہیل اسلم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عامر مشتاق کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

PNP

Comments are closed.