ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت وسطی نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کم عمر بچی سے جنسی ہراسانی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم پر 14 سال قید کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے دورانِ ٹرائل ملزم کو معاف کیا گیا، جنسی استحصال کے جرم میں معافی ملزم کی بریت کی بنیاد نہیں بن سکتی، تفتیش کی خامی کی بنیاد پر ملزم کو بری نہیں کیا جا سکتا۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ 2023ء میں لیاقت آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
PNP
Comments are closed.