by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مقتولہ اینکر ربیعہ احسن کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ ہوگیا

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اینکر ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مقتولہ کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزم سے وقوعہ کے حوالے سے سوالات کیے گئے، پستول کی الماری میں موجودگی اور گولی چلنے سے متعلق پوچھا گیا۔

ملزم کے جوابات کے دوران دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر، دیگر جسمانی تبدیلیاں نوٹ کی گئیں، ملزم کے جوابات، کیفیت پر مبنی رپورٹ کے نتائج چند روز میں مرتب ہوں گے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد میں اینکر ربیعہ احسن کو مبینہ طور پر ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔

پولیس حکام نے موقع سے اسلحہ برآمد کر کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر احسن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں قتل کے الزام میں حراست میں لیا۔

مقتولہ کے شوہر احسن نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی جو ربیعہ کو لگی۔



PNP

Comments are closed.