بیجنگ:بیجنگ وقت کے مطابق 5 فروری کی صبح نو بجے تک چین میں 2025 اسپرنگ فیسٹیول فلم باکس آفس 9.51 بلین یوآن تک جا پہنچا جوکہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک جا پہنچی جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے اور چین کے اسپرنگ فیسٹیول کے دوران باکس آفس کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔ اس کے ساتھ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین میں فلموں کا مجموعی باکس آفس شمالی امریکا کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔موجودہ اسپرنگ فیسٹول کی تعطیلات کے دوران ، چینی فلم “Creation of the Gods II: Demon Force” بیک وقت امریکہ ، فرانس ، برطانیہ اور بلغاریہ سمیت 16 ممالک اور علاقوں میں ریلیز کی گئی اور مسلسل چار دنوں تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سنگل اسکرین باکس آفس چیمپئن رہی۔ 31 جنوری سے 2 فروری تک ، یہ شمالی امریکہ میں غیر انگریزی زبان کی فلموں کی باکس آفس فہرست میں سب سے اوپر رہی۔یہ فلم فرانسیسی سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد اسی عرصے میں سب سے زیادہ باکس آفس اسکور حاصل کرنے والی فلم بھی بن گئی۔ فلم ” Detective Chinatown 1900″ بھی اسپرنگ فیسٹول کے دوران اسپین کے کئی شہروں میں ریلیز کی گئی۔ مختلف ممالک اور علاقوں میں ناظرین کا ماننا ہے کہ موجودہ چینی نئے سال کی فلمیں نہ صرف دورحاضر میں چینی فلم انڈسٹری کے اعلی معیار کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ چین کی بہترین روایتی ثقافت کی خوبصورتی کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔ کچھ غیر ملکی ناظرین نے خاص طور پر ذکر کیا کہ چینی فلموں میں انگریزی سب ٹائٹلز کی پروڈکشن کا معیار بھی بہت بہتر ہے ، جو غیر ملکی ناظرین کو چینی فلموں کو سمجھنے اور قبول کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔