لاہور(نیوزڈیسک) صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ صو بے میں سولر مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانا چاہتےہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر صنعت و تجارت پنجاب سے چینی سولر کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر شافع حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے، سولر انرجی کے فروغ کے لیے طویل المدت پالیسی بنائی جائے گی۔
چودھری شافع نے کہا کہ پنجاب میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، چاہتے ہیں کہ پنجاب میں سولر مینو فیکچرنگ کے پلانٹ لگیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ میں سنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین، یوکے سمیت 10 سے زائد غیر ملکی سولر کمپنیوں سے ملاقات کرچکا ہوں، غیر ملکی سولر کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
Trending
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔