جادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں، کچھ بیروزگار اور سیاسی یتیم نئے ٹھکانے تلاش کرنے کےلیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو پنجاب کا ماڈل بنا دیا ہے، پنجاب کا گورننس کا ماڈل دوسرے صوبے میں مثال بن چکا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دو سال میں مریم نواز نے پنجاب میں وہ کام کر دیے جو ملکی تاریخ میں کوئی نہیں کر سکا، جعلی بیانیے بنانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مردہ گھوڑے میں ہوا بھرنے کی اب کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، مریم نواز کو پنجاب کے لوگ کھلے دل سے تسلیم کر چکے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پورے ملک میں سب سے بہترین وزیر اعلیٰ مریم نواز ہے، مریم نواز کو ٹارگٹ کرکے غیر اہم لوگ اہم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، لگے رہو بھائی لیکن یہاں آپکی دال نہیں گلنے والی۔
PNP
Comments are closed.