by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شہر قائد میں پانی کا بحران، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے 9 پمپس بند، 13 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی (پی این پی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جو اگلے کئی گھنٹوں تک متاثر رہے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرسالانہ مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے جس کے باعث شہر کے بڑے حصے میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کی وجہ سے 13 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثرہوگی جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 پمپس میں سے 9 پمپس بند ہوگئے ہیں۔
 واٹر کارپویشن کے ترجمان کے مطابق بجلی کی بحالی کے بعد پانی کی فراہمی شروع کردی جائیں گی۔مرمتی کام کی وجہ سے کورنگی ، لانڈھی، محممود آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد ، گلبرک، پی آئی بی کالونی ، سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔



PNP

Comments are closed.