کراچی (پی این پی) کراچی کے علاقے گزری میں پونے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، واردات میں متاثرہ خاتون کا اکاؤنٹنٹ حنیف ملوث نکلا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ خاتون کے اکاؤنٹنٹ حنیف نے اپنے ساتھی کے حوالے پیسے کیے، ڈھائی کروڑ روپے برآمد کر لیے جبکہ مزید رقم کی ریکوری کیلیے چھاپے مار رہے ہیں، اکاؤنٹنٹ کو شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کیلیے بٹھایا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملازم آئی آئی چندریگر روڈ کے بینک سے پونے 4 کروڑ روپے نکلوا کر نکلا تھا، اس نے بیان دیا تھا کہ ’گزری میں موٹرسائیکل سواروں نے واردات کی، ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد بیگ چھین کر فرار ہوئے‘۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے ہی غیر ملکی خاتون نے ملزم کو اپنے پاس ملازم رکھا تھا، انہوں نے ملازم کو ایک کروڑ کے چیک کیش کروا کر دوسرے شخص کو دینے کا کہا تھا، لیکن ملازم نے مزید چیک کیش کروائے۔
پولیس حکام کے مطابق غیر ملکی خاتون گوشت کی ایکسپورٹ کا کام کرتی ہیں اور اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہے۔
PNP
Comments are closed.