by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان اور سعودی کمپنی میں گیس پائپ لائن کے 30 ارب ڈالر کے ایم او یو پر دستخط

تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کی کمپنی کے درمیان گیس پائپ لائن کے 30 ارب ڈالر تک کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔ دستخط کی تقریب ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ 

ایس آئی ایف سی کے اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے ماتحت ادارے انٹراسٹیٹ گیس سسٹمز اور سعودی کمپنی نے دستخط کیے۔ 

اعلامیہ کے مطابق ترکمانستان سے پاکستان کے راستے گوادر تک گیس پائپ لائن کی فزیبلٹی کا مشترکہ جائزہ لیا جائے گا۔

ایس آئی ایف سی کے اعلامیہ کے مطابق دستخط کی تقریب ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایس آئی ایف سی، پٹرولیم ڈویژن، انٹراسٹیٹ گیس سسٹمز اور سعودی کمپنی کی اعلیٰ قیادت نےشرکت کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق 25 سے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مجوزہ منصوبے میں ترکمانستان سے گیس پائپ لائن گوادر تک لائی جائے گی، یہ گیس پائپ لائن افغانستان کے راستے چمن کے قریب پاکستان میں داخل ہوگی۔ 

اعلامیہ کے مطابق منصوبے کے تحت گواردر میں ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے کی منصوبہ بندی ہے، ایل این جی ٹرمینل کے بعد کے مرحلے میں اسے دیگر مقامات تک توسیع دی جائے گی۔



PNP

Comments are closed.