کراچی میں ایل پی جی کی اب بھی مہنگے داموں فروخت جاری ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
شہر میں ایل پی جی 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ایل پی جی کا ریٹ اب بھی 500 اور 520 روپے فی کلو ہے۔
سینئر نائب صدر ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن علی حیدر کا کہنا ہے کہ سپلائی بہتر ہونے سے قیمت کم ہوئی ہے اور سپلائی بہتر رہی تو پیر تک ایل پی جی کی قیمت 425 روپے کلو ہو جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ سرکاری کمپنیوں نے درآمدی ایل پی جی بازار کو تاحال مہیا نہیں کی ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق بھی گیس فراہم نہ ہونے اور ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت نے مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔
PNP
Comments are closed.