by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد میں حرام گوشت کی فروخت کا انکشاف ! گدھے ، 5 کتے ، 17 کچھوے اور ایک گیدڑ برآمد

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 14 میں مبینہ طور پر حرام گوشت کی فروخت اور غیر قانونی ترسیل کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔

متعلقہ اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گوشت اور مختلف جانور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران احاطے سے مجموعی طور پر 800 کلو گرام مبینہ حرام گوشت برآمد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گوشت اور گدھوں کی نقل و حمل سے متعلق ملزمان کوئی قانونی دستاویزات یا اجازت نامے پیش نہیں کرسکے۔

کارروائی کے دوران 12 زندہ اور ایک مردہ گدھا بھی ملا، جبکہ موقع سے 5 کتے، 17 کچھوے، ایک گیدڑ اور نایاب نسل کا پینگولین بھی برآمد کیا گیا۔حکام نے برآمد ہونے والے 800 کلو گرام گوشت کو موقع پر ہی تلف کردیا، جبکہ زندہ جانوروں کو محفوظ تحویل اور دیکھ بھال کے لیے وائلڈ لائف حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔

PNP

Comments are closed.