by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سیکیورٹی فورسز کی متعدد کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک

— فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی متعدد کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز نے متعدد کارروائیاں کیں۔

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کر کے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں خوارج کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر 6 خوارج ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں کارروائی کے دوران 1 دہشت گرد مارا گیا۔

ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔



PNP

Comments are closed.