by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

— فائل فوٹو

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3172 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 38ہزار 851 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 37 ڈالرز کم ہو کر 3727 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے کم ہوئی تھی۔



PNP

Comments are closed.