کراچی (پی این پی) آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے اور چاندی کے نئے نرخ جاری کر دیے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہوگئی۔
22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 751 روپے کمی سے 2 لاکھ 95 ہزار 770 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی سے 3 ہزار 538 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 108 روپے کمی سے 4 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 93 روپے سستی ہو کر 3 ہزار 943 روپے کی ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت ایک ڈالر 8 سینٹ کمی سے 41.22 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
PNP
Comments are closed.