by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بیٹے کے ہاتھوں باپ کا مبینہ لرزہ خیز قتل

کراچی(پی این پی)کراچی میں ایک ظالم بیٹا  تیز دھار آلے سے باپ کا سر دھڑ سے جدا کرکے فرار ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ  نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں پیش آیا جہاں ایک گھر کے اندر بیٹے نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے کے وار سے 65 سالہ باپ کو قتل کردیا۔ 

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت نصیر کے نام سے ہوئی ہے جس کا دھڑ گھر سے ملا ہے جبکہ ملزم بیٹا رضوان مقتول کا سر لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے مطابق ملزم رضوان کا دماغی توازن درست نہیں ہے، واقعے کے وقت باپ اور بیٹا گھر میں اکیلے تھے اور گھر کے دیگر افراد باہر گئے ہوئے تھے۔

پولیس نے ملزم رضوان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کیلئے  ہسپتال منتقل کی گئی تھی جس کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.