by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گلشن اقبال مشرق سینٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک کے بریک فیل 2 افراد جاں بحق 7 زخمی

کراچی (پی این پی) کراچی کے علاقے گلشن اقبال مشرق سینٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک کے بریک ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق مشرق سینٹر کے قریب ٹرک کا اچانک بریک فیل ہو گیا جو موٹر سائیکل گاڑی اور پولیس موبائل سے ٹکرا گیا  حادثے  میں موٹر سائیکل  سوار اور راہگیر زخمی ہوئے  جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

 حادثے کے نتیجے میں زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

 پولیس نے حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا، گرفتار ڈرائیور نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تھا پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔



PNP

Comments are closed.