by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں سردی نے دستک دے دی درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ

کراچی (پی این پی) کراچی میں درجہ حرارت 2 ڈگری کمی کے بعد 16.6 سینٹی گریڈ پر پہنچ گئی جس کے باعث شہر میں خنکی بڑھ گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق شہرمیں بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب خنکی میں اضافہ ہوگیا۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق ہفتے کو شہرکا کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 2.4 ڈگری کمی سے16.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

 شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت شہرکی فضاوں پرہلکی دھند چھانے کے سبب حد نگاہ کم ہوکرڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔

 محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق اگلے 3 روزکے دوران شہرکا موسم دن کے وقت خشک اوررات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج اورکل شہرکا کم سے کم پارہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق صوبے کے دیگراضلاع میں دن کے وقت موسم خشک اورخنک جبکہ رات کے وقت سرد رہنے کی توقع ہے۔



PNP

Comments are closed.